|رپورٹ: صہیب حنیف|
3 نومبر کو راولپنڈی پرس کلب کے سامنے PYA کے ممبران نے BSO پجار کے مرکزی آرگنائزر کامریڈ ظریف رند کے گھر پر ہونے والے وحشیانہ حملے، جس کے نتیجے میں ان کے چھوٹے بھائی حاصل رند شہید ہوئے، کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے PYA راولپنڈی کے آرگنائزر عمر ریاض نے کہا کے بلوچستان میں سیاسی کارکنان کا قتل عام ایک معمول بنا دیا گیا ہے اور بلوچستان میں جاری فوجی آپریشن اس عمل کو مزید وحشیانہ بناتا جا رہا ہے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہوتا ہے لیکن یہاں تو معاملہ اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامریڈ حاصل رند کے قاتلوں کو پکڑنا اور ان کو ان کے انجام تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داران کو فوری گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔