ملتان: ایمرسن کالج کے سامنے رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، ملتان|

پروگریسو یوتھ الائنس کی جانب سے گذشتہ روز بوسن روڈ پر واقع ملتان شہر کے سب سے بڑے کالج، ایمرسن کالج کے سامنے رجسٹریشن کیمپ لگا یا گیا جس میں طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ کیمپ کا آغاز صبح 10:30 بجے کے قریب ہوا جو کہ دو بجے تک جاری رہا۔ آغاز ہی سے کیمپ کا وزٹ کرنے والے طلبہ کا جوش و خروش دیدنی تھا جو کہ اختتام تک برقرار رہا۔ اس دوران پی وائے اے ملتان تمام سرگرم کارکنان موجود تھے جو کہ طلبہ کے ساتھ مختلف موضوعات پر بات چیت کرتے رہے۔

کیمپ کے دوران طلبہ نے پروگریسو یوتھ الائنس اور دیگر مسائل کے متعلق کئی سوالات کیے۔ سوالات کی تعداد کا اس قدر زیادہ ہونا اس بات کی گواہی ہے کہ طلبہ آج جہاں اپنے حالات سے بہت تنگ ہیں تو وہیں ان حالات کو بدلنے کیلئے بھی کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ اس بات کی بھی نشاندہی ہے کہ طلبہ سیاست کے ساتھ کئے گئے کھلواڑ کا اب اختتام ہو چکا ہے اور ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے جس میں طلبہ جہاں پرانی تمام طلبہ تنظیموں کے حقیقی کردار سے مکمل آشنا ہیں وہیں وہ کچھ کرنا بھی چاہتے ہیں جس کیلئے وہ نئے پلیٹ فارمز کی تلاش میں ہیں۔

3گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والے اس کیمپ میں 50 سے زائد طلبہ نے باقاعدہ پروگریسو یوتھ الائنس کی ممبر شپ لی اور پروگریسو یوتھ الائنس کے پیغام کو آگے مزید نوجوانوں تک پھیلانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
پروگریسو یوتھ الائنس ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو طلبہ کے حقیقی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کر رہا ہے۔کامیابی کی شرط جدوجہد ہے۔آیئے اس جدوجہد میں اپنا حصہ ڈالیں۔

!Join PYA

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.