|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، بہاولپور|
پروگریسو یوتھ الائنس(PYA) کی جانب سے دوسرا رجسٹریشن کیمپ 9جنوری بروز پیر گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی بہاولپور کے سامنے منعقد کیا گیا۔ کیمپ کے دوران طلبہ انتہائے پرجوش دکھائی دیے۔ اس دوران طلبہ کی بڑی تعداد نے پی وائے اے کے پروگرام اور بنیادی مطالبات میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پی وائے اے کیساتھ جڑنے کا فیصلہ کیا اور 65 طلبہ نے باقاعدہ رجسٹریشن کروائی۔
کیمپ کے بعد ہونے والی بہاولپور یوتھ بیورو کی میٹنگ میں رجسٹر ہونے والے طلبہ کی ایک میٹنگ 12 جنوری کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں پی وائے اے کے کام کو بہاولپور میں آگے بڑھانے کے لائحہ عمل پر بات کی جائے گی۔