کراچی: پی وائی اے کراچی کابینہ کا اجلاس؛ سٹی کنونشن کا اعلان

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، کراچی|

مورخہ 19 جنوری، بروز بدھ کو پروگریسو یوتھ الائنس کراچی کی جانب سے ریجنل آفس کراچی میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت پروگریسو یوتھ الائنس کراچی کے جنرل سیکرٹری امیر یعقوب نے کی۔ میٹنگ میں پی وائی اے ملیر، جامعہ کراچی، شرافی گوٹھ، داؤد یونیورسٹی، اور سچل گوٹھ یونٹس کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں تنظیمی کام کا بغور جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ نئے یونٹ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا اور ساتھ ہی 11 مارچ 2022ء کو کراچی کی سطح پر ”سٹی کنونشن“ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا۔

پروگریسو یوتھ الائنس کراچی طلبہ و نوجوانوں اور خواتین کو درپیش مشکلات و مسائل کے خلاف اور مفت تعلیم، جنسی ہراسانی کے خاتمے اور طلبہ یونین کی بحالی کا بینر اٹھاتے ہوئے مارچ کے مہینے میں اپنے سٹی کنونشن کی میزبانی کرے گا۔

میٹنگ میں پروگریسو یوتھ الائنس کراچی کے آرگنائزر عادل عزیز نے ایجنڈے پر بات کا آغاز کیا۔ ”سٹی کنونشن“ کی اہمیت اور ریجن کے یوتھ کے کام پر مثبت اثرات پر جامع انداز میں تفصیلی گفتگو کی، جس کے بعد باقی ممبران نے بھی بحث میں حصہ لیا۔ باقی ساتھیوں نے کراچی کے ہونے والے کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں اب تک ہونے والی پی وائی اے کی تمام سرگرمیوں کو زیرِ غور لایا اور آگے ہونے والی مزید سرگرمیوں پر بھی بات کی گئی، جس میں دیگر ممبران نے بھی اپنی تجاویز پیش کیں۔ کراچی میں موجود تنظیمی یونٹس اور مستقبل میں بننے والے یونٹس کی بنیاد پر طلبہ و نوجوانوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے جدوجہد اور اتحاد کے پیغام کو ملک کے تمام تعلیمی اداروں اور گلی محلوں میں لے کر جانے کا عزم کیا گیا۔

جلد ہی ”سٹی کنونشن“ کی جگہ کا اعلان کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.