لاڑکانہ: پی وائی اے کے وفد کی چانڈکا میڈیکل کالج کے طلبہ کے ساتھ نشست کا انعقاد

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، سندھ|

7 فروری 2020 بروز جمعہ، پروگریسو یوتھ الائنس کے وفد نے چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کے طلبہ کے ساتھ ایک نشست کا اہتمام کیا۔ وفد میں کامریڈ امر فیاض، کامریڈ شعیب چانڈیو، کامریڈ کاشف راجپر اور کامریڈ عاقب نقوی شامل تھے۔ ابتداء میں پروگریسو یوتھ الائنس کے تنظیمی تعارف پیش کیا گیا۔ اس کے بعد طلبہ سیاست، چانڈکا میڈیکل کالج میں طلبہ کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے ساتھ ساتھ سائنسی سوشلزم کے موضوع زیر بحث آئے۔

پروگریسوو یوتھ الائنس کے وفد نے طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو درپیش مسائل کو ایک انقلابی جدوجہد کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے نہ کہ مصالحت کے ذریعے۔ نہ ہی سال میں ایک بڑا پروگرام کرا کر۔ اس جدوجہد کو پہلے ملک گیر جدوجہد کی شکل دی جائے، پھر اسے خطے کے دیگر طلبہ کے ساتھ جوڑا جائے جو ایک انقلابی تنظیم کے بغیر ممکن نہیں۔ وفد میں شامل ساتھیوں کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام تر زوال پذیری اور مسائل کا ذمہ دار سرمایہ دارانہ نظام ہے جو فرسودہ ہو چکا ہے اور ان تمام تر مسائل کو حل نہیں کر پارہا۔ لہٰذا اسے اکھاڑ کر سوشلزم کی تعمیر ہی انسانیت کی ترقی کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

اس کے بعد چانڈکا میڈیکل کالج کے طلبہ عزیر علی، مرتضیٰ علی، واحد بخش، صداقت علی، فہد جکڑانی اور دیگر طلبہ نے بحث میں بھرپور حصہ لیا اور پروگریسو یوتھ الائنس کے ساتھیوں کے اس عمل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تعاون کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.