حب: پروگریسو یوتھ الائنس رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس| 

پروگریسیو یوتھ الائنس حب چوکی کے زیراہتمام ایک روزہ رجسٹریشن کیمپ مورخہ 7مارچ بروز بدھ 2018ء کو لگایا گیا۔ پروگریسیو یوتھ الائنس کا کیمپ شہر کی مصروف ترین شاہراہ آر سی ڈی روڈ پر لگایا گیا۔ کیمپ کا آغاز صبح 11 بجے ہوا جو رات 8 بجے تک جاری رہا جس میں سارا دن محنت کشوں، صحافیوں، اساتذہ، سیاسی کارکنوں،طلبہ اورنوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کیمپ کا وزٹ کرنے والے شرکاء کامجموعی تاثر کیمپ کے حوالے سے نہایت خوشگوار تھا۔ پروگریسیو یوتھ الائنس کے کارکنان کیمپ میں آنے والے شرکاء سے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ بات چیت کرتے جس سے سارا دن کیمپ میں بحث و مباحثہ جاری رہا۔ آنے والے شرکاء سے جب یہ سوال کیا جاتا کہ وہ اس کیمپ کو کیسا محسوس کر رہے ہیں تو قریباً سب کا ایک ہی جیسا جواب تھا وہ یہ کہ ’’مفت تعلیم اور روزگار کی فراہمی کا مطالبہ یہاں کوئی بھی اور سیاسی پارٹی یا تنظیم نہیں کرتی‘‘۔ ان کا کہنا تھا کے پی وائی اے نے درست مسائل کو مطالبات میں شامل کیا ہے، جس کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔ کیمپ کا وزٹ کرنے والوں میں بڑی تعداد نوجوانوں اور طلبہ پر مشتمل تھی جنھوں نے کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا مگر ساتھ ہی وہ اس بات پر نالاں نظر آئے کہ کیمپ کا انعقاد ڈگری کالج کے باہر کیوں نہیں کیا گیا۔ جس پر پی وائی اے کی جانب سے انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ آئندہ کیمپ کا انعقاد ڈگری کالج کے باہر ہی کیا جائے گا۔

سارے دن میں کیمپ کاوزٹ کرنے والوں کی تعداد 200 سے زائد تھی جن تک PYA کا لیف لیٹ پہنچا۔ان میں سے قریباً 60سے زائد لوگوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کرنے کا موقع ملا، جن میں سے 28 نے پی وائی اے کے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے اپنی رجسٹریشن کرائی۔ کیمپ کا اختتام پی وائی اے حب چوکی کے کامریڈز نے اس عزم کے ساتھ کیا کہ آج ہونے والی پیش رفت ہماری توقعات سے بڑھ کر ہے ۔ہم اس کام کا بھرپور فالو اپ کریں گے تاکہ اپنے آپ کومضبوط کرتے ہوئے نہ صرف یہ کہ حب چوکی میں بلکہ بلوچستان کے دیگر شہروں میں بھی پی وائی اے کے کام کو آگے بڑھا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.