دیر اپر: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں مسائل کا شکار طلبہ کا احتجاج

|رپورٹ: پروگریسیو یوتھ الائنس، دیر اپر|

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل دیر اپر میں صاف پینے کے پانی کی عدم دستیابی، یونیورسٹی میں بی ایچ یو اور علاج کی سہولیات کی غیر موجودگی، ہاسٹل میس کی ناقص صفائی اور غیر معیاری کھانا جس کی وجہ سے گزشتہ رات 50 طلبہ فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے، کے خلاف آج یونیورسٹی کے طلبہ نے پر امن احتجاج کیا۔ طلبہ نے مسائل کے حوالے سے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ طلبا نے کہا کے یونیورسٹی میں پینے کے صاف پانی کا شدید مسئلہ ہے۔ جب بھی بارش ہوتی ہے تو سارا پانی گندہ ہوجاتا ہے اور یونیورسٹی انتظامیہ اس مسئلے کے حل کے متعلق کوئی اقدامات نہیں کر رہی حالانکہ طلبہ بار بار انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کروا چکے ہیں۔ 
اسی طرح کینٹین کے کھانے اور صفائی کا نظام بھی انتہائی ناقص ہے۔ گزشتہ رات 50 سے زیادہ طلبہ یہ غیر معیاری کھانا کھا کر فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے جو کہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اسی طرح علاج حتیٰ کہ ابتدائی طبی امداد کی کوئی سہولت بھی یونیورسٹی میں موجود نہیں اور جب کوئی ایمرجنسی ہوتی ہے تو مریض کو علاج کے لئے دور دراز واقع کسی ہسپتال لے کر جانا پڑتا ہے۔
طلبہ نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔ پروگریسیو یوتھ الائنس طلبہ کے اس احتجاج سے مکمل یکجہتی کا اعلان کرتی ہے اور ان کی اس لڑائی میں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.