کوئٹہ: مکران، جھالاوان اور لورالائی میڈیکل کالجز کے طلبہ کا احتجاج

|رپورٹ: صوبائی پریس سیکرٹری پی وائی اے بلوچستان|

18جون 2019ء کو مکران، جھالاوان اور لورالائی میڈیکل کالجزکے طلبہ نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے کلاسز کے ابھی تک نہ شروع ہونے کے خلاف احتجاج کیا۔

پی وائی اے بلوچستان میں نئے تعمیر شدہ میڈیکل کالجز میں تعلیمی سلسلے کے عدم اجراء کیخلاف طلبہ کے احتجاجی مظاہرے کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور انکے تمام تر مطالبات کی غیر مشروط حمایت کرتی ہے۔

بلوچستان میں تعلیم کے حوالے سے نااہل حکمرانوں اور مقتدر قوتوں کیوجہ سے پورا تعلیمی نظام درہم برہم ہے جسکی وجہ سے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے شدید زبوں حالی کا شکار ہیں۔ پچھلی حکومت میں صوبے کے اندر برائے نام میڈیکل کالجز بنائے گئے ہیں جوکہ صرف عمارتوں تک محدود ہیں جن میں تاحال کوئی تعلیمی سلسلہ شروع نہیں ہوا۔ وفاقی حکومت کی طرف سے تعلیمی بجٹ میں کٹوتی اور کمی کیوجہ سے HEC اور PMDC کے تعلیمی بجٹ میں حالیہ کٹوتیوں کے پیش نظر ملک بھر کے تعلیمی اداروں سمیت بلوچستان میں بھی تعلیمی سلسلہ شدید مشکلات کا شکار ہے جسکی واضح مثالیں جھالاوان، مکران اور لورالائی میڈیکل کالجز کے طلبہ کے داخلوں اور کلاسز کی عدم شروعات ہے۔

اس وجہ سے طلبہ اور والدین شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں۔ مگر دوسری طرف ان نااہل حکمرانوں، مقتدر قوتوں اور کرپٹ بیوروکریسی کو کوئی پرواہ نہیں ہے، کیونکہ ان مذکورہ بالاافراد کے بچوں کا صوبے کے تعلیمی اداروں کیساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

پروگریسو یوتھ الائنس صوبے کے تین نئے تعمیر شدہ میڈیکل کالجز میں تعلیمی سلسلہ شروع نہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور ان نااہل حکمرانوں سے پر زور الفاظ میں مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان نئے تعمیر شدہ تین میڈیکل کالجز میں تعلیمی سلسلے کے آغاز کو بروقت یقینی بناتے ہوئے طلبہ کے قیمتی وقت کو ضائع ہونے سے بچائیں، تاکہ تعلیمی اداروں سے تخلیقی طلبہ نکل کر مہنگائی اس عالم میں زندہ رہنے کیلئے ہاتھ پیر مارنے کے قابل ہوسکیں۔

پروگریسو یوتھ الائنس بلوچستان میں تعلیم کی زبوں حالی کیخلاف اور تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے صوبے اور ملک بھر کے طلبہ سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار اد کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.