نوابشاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں طلبا آمرانہ قوانین کے خلاف سراپا احتجاج

|رپورٹ: یونائیٹڈ سٹوڈنٹس فیڈریشن|

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے طلبا نے یونائیٹڈ سٹوڈنس فیڈریشن کے ساتھ ٹرم بیک، دوسرے ڈپارٹمنٹس میں جانے پر پابندی، پانی، بجلی اور ہاسٹل سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی پر ایڈمین آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں طلبا کی اکثریت نے شرکت کی۔طلبا نے مطالبہ کیا کہ ہمارے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ مزید مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم سے قیدیوں جیسا برتاؤ کیا جارہا ہے۔ دوسرے شعبوں میں جانے کی پابندی، ٹرم بیک جیسی پالیسی کے تحت غریبوں سے رہی سہی پڑھائی کی سہولت بھی چھینی جارہی ہے۔

یونائیٹڈ سٹوڈنس فیڈریشن کے نمائندہ کامریڈ عاقب علی نقوی کا کہنا تھا کہ طبقاتی سماج میں طبقاتی تعلیمی نظام کا ہونا حیرانی نہیں پر ہمیں اس پر حیرانگی ہے کہ اس نظام کو مضبوط کرنے کے لیے طرح طرح کی پالیسیاں بنائی جارہی ہیں جیسے ٹرم بیک، سیلف فنانس اور سپشل فنانس وغیرہ۔ طلبا یونین پر پابندی لگا کر انہیں ان قیدی قوانین پر عمل پیرا ہونے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ مگر حکمران طبقے کو یہ پتہ ہونا چاہیئے کہ طلبہ ابھی بھی زندہ ہیں اور ہر ظلم کے خلاف مزاحمت کریں گے۔

کچھ وقت کے بعد انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد از جلد ان تمام مسائل کو حل کرے گی۔ یونائیٹڈ سٹوڈنس فیڈریشن نے 5 تاریخ تک مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں ایڈمین آفس کے سامنے دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

جدوجہد آخری فتح تک!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.