کامونکی (گوجرانوالہ): روس انقلاب کی 102ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

|رپورٹ: پی وائے اے، گوجرانوالہ|

کامونکی میں 8 نومبر 2019ء کو پی وائے اے کی طرف سے روس انقلاب کی 102ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں مختلف اداروں کے طلبہ اور محنت کشوں نے شرکت کی۔ پروگرام کو گل زادہ صافی نے چیئر کیا۔ انہوں نے بات کا آغاز کرتے ہوئے حاضرین کو روس انقلاب سے متعارف کرایا اور بتایا کہ کس طرح روس کے محنت کشوں نے اس عظیم انقلاب کے ذریعے مزدور حکومت قائم کی اور اس وقت کی سرمایہ دار طاقتوں کو شکست دی۔ اس کے بعد آدم پال نے انقلاب سے پہلے روس کے حالات، انقلاب کے دوران کے حالات اور انقلاب کے بعد انقلاب کی حاصلات پر مفصل بات کی۔ انہوں نے آج ملکی اور عالمی سطح پر اٹھنے والی عوامی تحریکوں پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج بھی محنت کش طبقے میں اس نظام کے خلاف شدید غصہ موجود ہے اور وہ اس نظام کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ محنت کش طبقہ اپنے مسائل کے لیے یکجا ہوتا نظر آ رہا ہے۔ اس صورت حال میں محنت کش طبقے کو ایک سوشلسٹ قیادت کی ضرورت ہے جس سے ایک سوشلسٹ سماج کی تعمیر عمل میں لا ئی جا سکے ورنہ محنت کش طبقے کا غم و غصہ اور یکجہتی ضائع ہو جائے گی۔ پروگرام کے دوسرے حاضرین نے بھی بات میں حصہ ڈالتے ہوئے اپنے سوالات شامل کیے۔ سوالات سے معلوم پڑتا تھا کہ انہوں نے پروگرام میں ہونے والی باتوں کو توجہ سے سنا ہے۔ آخر میں کامریڈ صبغت نے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ آج محنت کش طبقے اور طلبہ کو اپنے مسائل کے خلاف یکجا ہو کر لڑنے کے لیے ایک شعوری جدوجہد کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس نظام کو جڑ سے اکھاڑ کر ایک سوشلسٹ نظام کا آغاز کر سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.