کشمیر: پونچھ یونیورسٹی سٹی کیمپس راولاکوٹ کے طلبہ کا دوسرے دن بھی احتجاج جاری

|رپورٹ: پروگریسیو یوتھ الائنس، کشمیر|

راولاکوٹ سٹی کیمپس کے طلبہ نے آج دوسرے روز بھی کلاسز کا بائیکاٹ کر کے اپنا احتجاجی مظاہرہ ریکارڈ کروایا۔ اس دوران کیمپس کے طلبہ نے راولاکوٹ شہر میں احتجاجی ریلی بھی نکالی اور سٹی کیمپس سے لے کر راولاکوٹ کسائی گلی تک ریلی نکالی۔ پھر وہاں سے واپس سٹی کیمپس تک طلبہ ریلی کی صورت میں گئے۔

ریلی میں طلباء اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ طلبہ نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ خاص طور پر طالبات کا جوش دیدنی تھا۔ ریلی کے اختتام پر مختلف ڈیپارٹمنٹس اور پونچھ یونیورسٹی کے دیگر کیمپسز کے طلبہ نے تقاریر بھی کیں اور اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی شدید مزمت کی اور کہا ہم دو دن سے مسلسل اپنی کلاسز چھوڑ کر سڑک پر نکلے ہوئے ہیں تا کہ ہمیں انصاف دیا جائے۔ ابھی تک یونیورسٹی انتظامیہ ہمیں ٹال رہی ہے اور ملزمان کے خلاف کوئی سنجیدہ ایکشن نہیں لیا گیا۔ چونکہ ملزمان کا تعلق علاقے کی با اثر افراد سے اور اس معاملے کو ختم کرنے کے حوالے سے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں، جس کی طلبہ بھر پور مزمت کرتے ہیں اور اپنے مطالبات کی منظوری تک طلبہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

طلبہ کا مزید کہنا تھا کہ لاکھوں روپے فیسز دینے کے باوجود ہمیں سیکورٹی نہیں فراہم کی جا رہی اور یونیورسٹی میں دیگر بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لیکن اب بہت ہو چکا، طلبہ اپنا حق حاصل کرنا جانتے ہیں۔ طلبہ پر انتظامیہ کی طرف سے پریشر ڈالا جا رہا ہے لیکن وہ اس پریشر کی پرواہ کیے بغیر اس لڑآئی کو آخر تک لڑیں گے۔

احتجاجی ریلی میں پروگریسو یوتھ الائنس کشمیر کے نمائندوں نے شرکت کی اور ریلی میں طلبہ کے ساتھ مل کر نعرے بازی کی، لیفلیٹ تقسیم کیے اور طلبہ کو یقین دہانی کروائی کے مطالبات کے حل ہونے تک ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.