اسلام آباد: نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML )کے سامنے پی وائی اے کے ممبر شپ کیمپ کا انعقاد

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس اسلام آباد|

پروگریسو یوتھ الائنس اسلام آباد کی جانب سے 22اکتوبر 2018ء کو نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز(NUML) کے سامنے ممبر شپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ کا مقصد مفت تعلیم اور طلبہ یونین بحالی کی بحالی کیلئے جاری پی وائی اے کی جدوجہد میں نئے دوستوں کو شامل کرنا اور 15دسمبر 2018ء کو ہونے والے پی وائی اے کے نیشنل کنونشن (جس میں پی وائی اے کی نیشنل باڈی تشکیل دی جائے گی) میں شرکت کے حوالے سے طلبہ کو دعوت دینا تھا۔

کیمپ کے دوران NUML، اقراء یونیورسٹی اور F9 کالج سے تعلق رکھنے والے 40طلبہ نے ممبر شپ لی۔ممبر شپ لینے والوں طالبات بھی شامل تھیں۔ ممبر شپ لینے والے تمام نئے ممبران نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے ممبر شپ لی کہ وہ پی وائی اے کی اس کمپئین کو آج وقت کی ضرورت سمجھتے ہیں اور وہ اس کمپئین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے اور پی وائی اے کے پیغام کو اپنی پوری کوشش کیساتھ پھیلاتے ہوئے طلبہ کو منظم کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.