پروگریسو یوتھ الائنس کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ طلبہ کی فیسوں کے مکمل خاتمے، ہاسٹل، میس، ٹرانسپورٹ اور انٹرنیٹ کی مفت دستیابی اور تعلیم کے کاروبار کے خاتمے کیلئے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔ اس احتجاجی تحریک کے پیغام کو پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں کے طلبہ تک لے کر جانے اور انہیں منظم کرنے کیلئے پی وائی اے کی جانب سے ایک لیفلیٹ تیار کیا گیا ہے۔ اس احتجاجی تحریک کا حصہ بننے کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔