لاہور: پروگریسو یوتھ الائنس رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد

رپورٹ: |پی وائے اے، لاہور|

lahore-pya-registration-camp-ali-town-1پروگریسو یوتھ الائنس کے زیر اہتمام 6اکتوبر کو یونیورسٹی آف لاہور کے سامنے علی ٹاؤن میں رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا آغاز دوپہر دوبجے ہوا جو کہ شام چھ بجے تک جاری رہا۔ مفت تعلیم، روزگار سب کے لئے اور طلبہ یونین کی بحالی کے مطالبات کے گرد منعقد کئے گئے اس کیمپ میں بڑی تعداد میں سٹوڈنٹس نے رجسٹریشن کروائی۔ کیمپ میں رجسٹریشن کروانے والے بیشتر سٹوڈنٹس کا تعلق یونیورسٹی آف لاہور سے تھا جو کہ ایک پرائیویٹ یونیورسٹی ہے۔ کیمپ کے دوران اس کیمپین کے لئے شائع کیا گیا پی وائے کا لیف لیٹ بھی تقسیم کیا گیا۔ کیمپ کا وزٹ کرنے والے سٹوڈنٹس کا کہنا تھا کہ تعلیم کو ایک کاروبار بنا دیا گیا ہے۔ وہ لاکھوں روپے ایک سمسٹر کی فیس دینے پر مجبور ہیں۔ اس موقع پر سٹال پر رکھے گئے سوشلسٹ لٹریچر میں بھی سٹوڈنٹس نے دلچسپی کا اظہار کیا۔ خاص طور پر پروگریسو یوتھ الائنس کی جانب سے چی گویرا کی جدوجہد پر شائع کئے گئے کتابچے کو بہت پسند کیا گیا اور بڑی تعداد میں سٹوڈنٹس نے اس کتابچے کو خریدا جو کہ ایک خوش آئند امر ہے۔ سٹوڈنٹس کا کہنا تھا کہ انھیں ایسا کوئی پلیٹ فارم میسر نہیں جس سے وہ اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھا سکیں۔ انھوں نے پی وائے اے کی اس کاوش کو سراہا اور ساتھ مل کر اس جدوجہد کو آگے بڑھانے کے عزم کااظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.