لاہور: ’’دنیا بھر میں نوجوان تحریکیں‘‘ کے موضوع پر علی ٹاؤن میں میٹنگ کا انعقاد

رپورٹ: |محمد قاسم|
پروگریسو یوتھ الائنس کے زیر اہتمام 18اکتوبر کوعلی ٹاؤن میں ’’دنیا بھر میں نوجوان تحریکیں‘‘ کے موضوع پر ایک کامیاب میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ کا انعقاد یونیورسٹی آف لاہور کے سامنے علی ٹاؤن میں واقع ایک ہاسٹل میں کیا گیا جس میں 20کے قریب طلباء نے شرکت کی۔ میٹنگ میں شریک ہونے والے طلباء کی اکثریت کا تعلق یونیورسٹی آف لاہور سے تھا۔

ali-town-activity-on-youth-resistance-across-the-globeمیٹنگ میں شریک ہونے والے نوجوانوں کے مختصر تعارف کے بعد پروگریسو یوتھ الائنس کی طرف زین العابدین نے موضوع پر گفتگو کا آغاز کیا جس دوران دنیا بھر میں 2008ء کے بعد سے چلنے والی نوجوانوں کی تحریکوں کے ویڈیو کلپس بھی دکھائے گئے۔ زین نے 2008ء کے معاشی بحران کے بعد دنیا بھر میں نوجوانوں کو درپیش مسائل بالخصوص مہنگی تعلیم اور بے روزگاری پر روشنی ڈالی۔ دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے نوجوانوں کے احتجاجوں پر مبنی ویڈیوز کی مدد سے دنیا بھر میں طلبہ کو درپیش مسائل اور ان کے خلاف جدوجہد کو اجاگر کیا گیا۔ زین کا کہنا تھا کہ تعلیمی بجٹ میں کٹوتیاں، مفت تعلیم پر حملے اور دیگر عوامی فلاحی اداروں کی نجکاری درحقیقت 2008ء کے عالمی سرمایہ دارانہ نظام کے بحران کا نتیجہ ہیں۔ جس کے خلاف امریکہ، یورپ سمیت پوری دنیا میں تحریکیں ابھریں اور ابھی بھی ابھر رہی ہیں۔ امریکہ میں چلنے والی ’آکوپائی وال تحریک‘ سے لے کر ’جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی طلبہ تحریک‘ دنیا بھر کے نوجوانوں میں اس نظام کے خلاف نفرت کا اظہار ہیں۔ زین نے پاکستان میں بھی طلبہ کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے بھی بات رکھی۔
اس ساری میٹنگ کی سب سے اہم بات یہ تھی کہ تمام نوجوانوں نے آخر تک ساری گفتگو انتہائی دلچسپی کے ساتھ سنی۔ میٹنگ کے آخر میں کچھ سٹوڈنٹس نے پاکستان میں طلبہ یونین کی بحالی کے حوالے سے مختلف سوالات بھی اٹھائے اور اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں کام کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی دیں۔ اس میٹنگ میں پروگریسو یوتھ الائنس، لاہور کی طرف سے محمد قاسم، خالد جان، شے رزائی اور عدیل حسن بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.