اسلام آباد: اسلامک یونیورسٹی کے طلبا کا انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

islamabad-islamic-university-students-protesting-against-administration-2

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، اسلام آباد|
18اکتوبر بروز منگل انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں فیکلٹی آف شریعہ و قانون کے طلباء نے سمسٹر سسٹم کے حوالے سے اپنے مطالبات پر مظاہرے کا آغاز کیا جو تین دن تک جاری رہا۔ پہلے دن صرف متعلقہ کلاس نے یونیورسٹی کے انتظامی بلاک کے سامنے احتجاج کیا مگر انتظامیہ کے کام پر جوں تک نہ رینگی۔

انتظامیہ کے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے طلباء نے 19 اکتوبر کو پورا بلاک بند کر دیانا پڑا جس کے بعد احتجاج نے ہڑتال کی شکل اختیار کر لی۔ اس دوران یونیورسٹی میپس میں ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جس میں انتظامیہ کے خلاف خوب نعرے بازی کی گئی۔ پورا دن سات ڈیپارٹمنٹس میں سے کسی ایک ڈیپارٹمنٹ میں بھی کلاس نہیں ہوئی اور دیگر سیشنز کے طلباء بھی ہڑتالی طلباء کے ساتھ شامل ہو گئے۔ دوسرے دن کا اختتام پر انتظامیہ کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں دو مطالبات منظور کر لئے گئے مگر طلباء کا کہنا تھا کہ وہ تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔طلباء کے موڈ کو دیکھتے ہوئے اگلی صبح ہونے والی میٹنگ میں تیسرا مطالبہ بھی منظور کر لیا گیا۔ جس کے بعد ہڑتال ختم کر دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.