گلگت بلتستان: فیسوں میں کمی اور تجمل حسین کی رہائی کے لئے جاری احتجاجی تحریک کا لیفلیٹ

پروگریسو یوتھ الائنس، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کی جانب سے فیسوں میں کمی اور اس کمی کے لیے احتجاج کی پاداش میں گرفتار کیے گئے تجمل حسین کی رہائی کے لئے پورے گلگت بلتستان میں احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تجمل حسین ایک سیاسی کارکن ہیں جو محنت کشوں، طلبہ اور سماج کی مظلوم پرتوں کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ 31 اگست 2023ء کو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت کے طلبہ نے فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا جس میں تجمل حسین بھی شامل تھے۔ صرف اس احتجاج میں شرکت کرنے کی پاداش میں تجمل کو گرفتار کر لیا گیا اور تقریباً دو ہفتے گزرنے کے بعد بھی تاحال گرفتاری کا آرڈر تک نہیں جاری نہیں کیا گیا ہے۔ اس احتجاج میں شرکت کی پاداش میں مزید 7 طالب علموں کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

اس احتجاجی تحریک کے لیئے پروگریسو یوتھ الائنس کی جانب سے خصوصی لیفلیٹ بھی تیار کیا گیا ہے جو نیچے موجود ہے۔ اگر فی الفور فیسوں میں کمی نہ کی گئ، تجمل حسین کو فی الفور رہا نہ کیا گیا اور معطل کیے گئے طلبہ سے معافی مانگ کر انہیں بحال نہ کیا گیا تو ہم صرف گلگت بلستان میں ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے۔


اس احتجاجی تحریک کا حصہ بننے کے لیے ہم سے رابطہ کریں!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.