February 21, 2017 at 1:54 PM
ملتان میں PYAکا کنونشن طلبہ سیاست میں ایک نئے باب کا آغاز ہے، جس طلبہ سیاست کو ایک طویل وقت سے جمعیت اور دیگر غنڈہ گرد عناصر کی باندی بنا کر طلبہ پر مسلط کیا گیا،اب اس کا عہد اختتام پذیر ہوتا ہے، آج کا عہد ایک بار پھر ایک حقیقی طلبہ سیاست کے آغاز کا متقاضی ہے جس کا فریضہ PYAنے اپنے کندھوں پر اٹھایا ہے
February 14, 2017 at 12:18 AM
سامراجیت سرمایہ داری کی انتہائی منزل ہے، چینی اشرافیہ کا کردار سر بسر سامراجی ہے، سرمایہ دارانہ نظام کے تحت ہونے والی گلوبلائزیشن قومی، مذہبی، لسانی، علاقائی اور دیگر تعصبات کو زائل کرنے میں ناکام ہے۔ سامراجیت سے نجات کا واحد حل عالمی سوشلسٹ انقلاب ہے۔ نظریہ مسلسل انقلاب ہی پسماندہ ممالک کے محنت کشوں کا عالمی محنت کش طبقے سے جڑت کا واحد نظریاتی جواز ہے
February 13, 2017 at 11:38 PM
پروگریسو یوتھ الائنس(PYA) کے زیر اہتمام ’’پاکستان اور سی پیک‘‘ کے موضوع پر گذشتہ روز دادو میں ایک لیکچر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ لیکچر کریم جمالی نے دیا
February 10, 2017 at 4:25 PM
مفت تعلیم، روزگار سب کے لئے اور طلبہ یونین کی بحالی کے نعروں کے گرد منعقد ہونے والا یہ کنونشن طلبہ سیاست میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔ پاکستان میں 1983ء سے طلبہ یونین پر پابند عائد ہے جس کے باعث طلبہ کے پاس اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کے لئے کوئی پلیٹ فارم ہی موجود نہیں۔پروگریسو یوتھ الائنس پورے پاکستان میں مفت تعلیم اور طلبہ یونین کی بحالی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔
February 7, 2017 at 5:12 PM
پروگریسو یوتھ الائنس(PYA) کے زیراہتمام کوئٹہ میں 4فروری بروزہفتہ کو ایک روزہ مارکسی سکول کا منعقد کیا گیا۔ شدید سردی اور برفباری کے باوجود سکول میں 16 نوجوانوں نے شرکت کی۔ سکول مجموعی طور پردو سیشنز پر مشتمل تھا۔ پہلا سیشن سامراجیت
February 4, 2017 at 1:53 PM
گذشتہ روز بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پروگریسو یوتھ الائنس(PYA) کی جانب سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا عنوان ’’کیا سی پیک پاکستان سے بے روزگاری کا خاتمہ کر سکتا ہے؟‘‘ تھا۔ سیمینار میں یونیورسٹی کے مختلف دیپارٹمنٹس سے تعلق رکھنے والے 60 کے قریب طلبہ نے شرکت کی