December 26, 2017 at 3:12 PM
23 دسمبر بروز ہفتہ صبح 11 بجے کراچی پریس کلب کے سامنے انٹر میڈیٹ کے طلبہ نے خراب رزلٹ اور تعلیمی نظام کے خلاف اپنا دوسرا احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم انٹربورڈ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ رزلٹ کو مسترد کرتے ہیں، اور مطالبات کی منظوری تک یہ احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا
December 22, 2017 at 2:32 PM
پروگریسیو یوتھ الائنس کے زیر اہتمام کیانی ہال فیصل آباد میں شاندارFeesMustEnd یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد کی تمام یونیورسٹیوں جن میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، زرعی یونیورسٹی، NFC، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے علاوہ پاور لومز ورکرزکی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی
December 19, 2017 at 5:21 PM
18 دسمبر کی صبح کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے سامنے انٹرمیڈیٹ کے طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیاجس میں انہوں نے انٹر بورڈ کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رزلٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ ڈیڑھ سو سے زائد طلبہ و طالبات نے اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔
December 13, 2017 at 9:20 PM
یونیورسٹی انتظامیہ کے اس فیصلے کے بعد متحدہ طلبہ محاذ اس کو اپنی بڑی کامیابی بنا کر پیش کررہا ہے کہ یہ ان کی سخت ’جدوجہد‘ کا نتیجہ ہے اور ان کی محنت رنگ لے آئی ہے۔ لیکن حقیقت میں انتظامیہ اور ان طلبہ تنظیموں کے مابین کوئی اختلاف نہیں بلکہ یہ ہمیشہ سے بقائے باہمی کی بنیاد پر ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کرتے آرہے ہیں
December 7, 2017 at 2:32 PM
طلبہ تحریک کو حقیقی نظریاتی بنیادیں فراہم کرنے اور پشاور کے طلبہ کو درست پروگرام اور لائحہ عمل پر منظم کرنے کے لئے پروگریسیو یوتھ الائنس کے بینر تلے 5دسمبر کو پشاور پریس کلب میں کو ’’FeesMust End‘‘ یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا
December 1, 2017 at 8:48 PM
آج صبح پشاور یونیورسٹی کے زرعی انسٹیٹیوٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے نتیجے میں اطلاعات کے مطابق 11افراد جاں بحق ہوئے جن میں 9طلبہ بھی شامل ہیں۔ یہ حملہ ریاستی پشت پناہی کے بغیر ممکن نہیں تھا اور اس وقت ریاست کی ٹوٹ پھوٹ، دھڑے بندیوں اور بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت ہے