|رپورٹ: بلاول بلوچ|
23اکتوبر بروز اتوار کو بی ایس او( پجار) جھٹ پٹ زون کے سینئر باڈی کا اجلاس اعزازی ممبر مرکزی آرگنائزنگ باڈی رحمت بلوچ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ممبر مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی غلام محمد بلوچ بطور مہمان خصوصی اور صحبت پور زون سے احسان بلوچ بطور اعزازی مہمان شریک ہوئے۔
اجلاس میں تعارف کے بعد تنظیم ،ملکی و بین الاقوامی صورتحال اور آئندہ کا لائحہ عمل زیر بحث آیا۔ ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر رحمت بلوچ نے بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ آج ملکی و بین الاقوامی سطح پر ہمیں دیوہیکل تبدیلیاں رونما ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اور اس تبدیل شدہ عہد میں نوجوانوں کا کردار نمایاں طور پر نظر آرہا ہے۔ لاطینی امریکہ سے لے کر یورپ اور افریقہ سے لے کر ایشیا تک میں نوجوانوں کی تحریکوں نے حکمرانوں کے ایوانوں کو لرزا دیا ہے۔ جہاں عہد ایک نئی کروٹ لے رہا ہے، وہیں خطے میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ روایتی سیاست میں ایک طرف ڈنڈا ماری اور جھنڈا ماری تو دوسری طرف مفادپرستی اور انتہا پسندی نے نوجوانوں کو سیاست سے کنارہ کش ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔ بلوچ سماج کے نوجوانوں کو سیاست کی راہ پر لانے کے لیے واحد راستہ بی ایس او کے حقیقی پروگرام اور منشور کی طرف واپسی ہی ہے، جس سے نوجوانوں کو مارکسزم کے سائنسی نظریات سے لیس کر کے عمل کے مید ان میں اتارا جائے۔
آخر میں بی ایس او(پجار) صحبت پور زون کی تنظیم نو عمل میں لائی گئی جس میں علی اکبر بلوچ زونل آرگنائزر، نظام بلوچ ڈپٹی آرگنائزر، اسلم بلوچ پریس سیکرٹری اور شبیر بلوچ اور فدا بلوچ کو ممبران آرگنائزنگ باڈی چنا گیا۔