کوئٹہ: بولان میڈیکل کالج انٹری ٹیسٹ میں بدعنوانی کے خلاف طلبہ سراپا احتجاج

|رپورٹ: پروگریسیو یوتھ الائنس، کوئٹہ|

بلوچستان میں ہونے والے بولان میڈیکل کالج کے انٹری ٹیسٹ میں بد عنوانیوں اور HEC کی کرپشن کے خلاف طلبا اور طالبات پچھلے دو دنوں سے سراپا احتجاج ہیں۔ انٹری ٹیسٹ میں ایچ ای سی کی طرف سے بڑے پیمانے پر کرپشن اور اقربا پروری کی گئی ہے اور اپنے من پسند لوگوں کو کھلے عام نقل اور موبائل کے استعمال کی کھلی اجازت دی گئی تھی جبکہ answer keys بھی بالکل غلط تھے۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے اور ان حکمرانوں کو ہمارے مستقبل کے ساتھ کوئی سروکار نہیں ہے۔ ہم انٹری ٹیسٹ کے لیے دور دراز علاقوں سے سفر کر کے اور بھاری فیسیں ادا کر کے ٹیسٹ دینے پہنچے اور یہاں ہمارے لیے نام نہاد ایچ ای سی اور صوبائی حکومت کی طرف سے یہ تحفے دیے جا رہے ہے۔ طلبہ اور طلبات کا یہ کہنا تھا کہ ہم اب مزید کسی قسم کا کوئی ظلم برداشت نہیں کرینگے ہم آخری دم تک اپنے حقوق کے لیے لڑتے رہیں گے۔

دو دن سے جاری احتجاجی مظاہرے میں 1 ہزار سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس میں پروگریسیو یوتھ الائنس کا نمائندہ بھی اس آرگنائزنگ کمیٹی کا حصہ ہے۔ نوجوانوں نے یہ عزم کیا کہ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.