کشمیر: پی وائی اے کی جانب سے پونچھ یونیورسٹی اپر (گردوارا) کیمپس میں رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد

|تحریر: پروگریسو یوتھ الائنس کشمیر|

آج 9 اگست کو یونیورسٹی آف پونچھ کے اپر (گردوارا) کیمپس میں پی وائی اے کے زیراہتمام رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کیمپ کا دورانیہ 3 گھنٹے رہا جس کے اندر 15 سے زائد طلبہ نے رجسڑیشن کروائی اور لیفلیٹ لیے۔ کیمپ کے دوران طلبہ یونین بحالی پر پی وائی اے کے کامریڈز نے اپنے موقف کی وضاحت کی کہ طلبہ کے تمام مسائل طلبہ یونین کے ساتھ جڑے ہیں جب تک طلبہ یونین بحال نہیں ہوتی طلبہ کے مسائل نہیں حل ہو سکتے اس لیے پی وائی اے طلبہ یونین بحالی کانفرنس کرنے جا رہی ہے جس میں پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں سے طلبہ شرکت کرینگے۔ طلبہ نے ساری بحث کو دلچسپی سے سنتے ہوئے سوالات کیے اور بہت ساروں نے تمام تر بحث سے رضامندی کا اظہار کیا اور کیمپئین کا حصہ بننے کا کہا۔ طلبہ نے بحث کے دوران اپنے مسائل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے کسی کیمپس میں بھی باقاعدہ عمارت تک نہیں ہے اور باقی بھی کسی قسم کی سہولت نہیں ہے۔ لایبریری نہیں، طلبہ سے ہزاروں کی تعداد میں فیسیں وصول کی جاتی ھیں لیکن اس کے باوجود کوئی بنیادی سہولیات تک نہیں دی جاتیں۔ طلبہ سے ٹرانسپورٹ، سپورٹس اور دیگر مد میں پیسے لیے جاتے ہیں اور اگر ھم اس بارے میں انتظامیہ سے سوال کرتے ہیں تو ہمیں فیل کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے اور اس بارے میں سوال کرنے کی بھی اجازت نھیں دی جاتی۔ طلبہ کا باقاعدہ کوئی ایسا پلیٹ فارم بھی موجود نھیں جہاں ان مسائل کے حل کی بات کی جا سکے۔ اس لیے طلبہ یونین کی بحالی بہت ضروری ہے طلبہ نے طلبہ یونین بحالی کی جدوجہد کا حصہ بننے کا اظہار کیا۔ کیمپ میں جن طلبہ نے شرکت کی ان سب نے پی وائی اے کے پلیٹ فارم کو سراہا اور 15اگست کو طلبہ یونین بحالی کانفرنس میں شرکت یقینی بنانے کا عزم کیاـ

This slideshow requires JavaScript.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.