جنوبی افریقہ: مفت تعلیم کے لیے جدوجہد اور طلبہ تحریک کے اسباق
نوجوانوں کی یہ جدوجہد سرمایہ دارانہ نظام کے بحران کی عکاسی کرتی ہے جو عوام کو کوئی مستقبل نہیں دے سکتا۔ یہ تلخ جدوجہد جنوبی افریقہ کے سماج کے لیے ایک اہم موڑ ہے جس نے پچھلی ایک دہائی میں طبقاتی تضادات کو شدت سے ابھرتے دیکھا ہے۔ طلبہ اور دانشور سماجی کیفیت کا انتہائی حساس بیرومیٹر ہوتے ہیں اور انکی موجودہ جدوجہد آنے والے کل کی ایک پیش بندی ہے۔ وہ ظاہر کرتے ہیں کہ موجودہ حالات کی وجہ سے سماج میں شدید غصہ اور مایوسی پائی جاتی ہے