5 ہزار سے ذائد افراد کا عالمی مارکسی یونیورسٹی کے لیے داخلہ! انقلابی تحریک کا ایک اہم سنگ میل!

|عالمی مارکسی رجحان (IMT)|

International-Marxist-University

گزشتہ چند ہفتوں کے اندر دنیا کے سو سے زائد ممالک سے ہزاروں افراد نے عالمی مارکسی یونیورسٹی کے آن لائن عالمی سکول کےلیے داخلہ لیا ہے. ہمارے سکول کی مقبولیت تباہ حال سرمایہ داری کے حقیقی حل کےلیے عوام کی پیاس کا واضح اظہار ہے,اور ساتھ ہی انقلابی تحریکوں کےلیے ایک سنگِ میل بھی ہے.

اگر آپ نے ابھی تک اپنے آپ کو رجسٹر نہیں کروایا تو فورا یہاں کلک کریں۔

تادمِ تحریر 109 ممالک سے 5000 سے ذیادہ افراد اس سکول کےلیے داخلہ لے چکے ہیں. ہمیں یورپ اور شمالی امریکہ سے ذیادہ تعداد کی شرکت کی توقع تھی لیکن یہ حیران کن نہیں کہ جہاں سرمایہ داری کا بحران ناقابلِ برداشت ہے وہاں سے ذیادہ افراد نے داخلہ لیا. مثلاً اس وقت پاکستان اور برازیل سے سب سے ذیادہ افراد نے داخلہ لیا جو ان ممالک کی غربت, ناانصافی اور شدید عوامی غصے سے ہم آہنگ ہے. پاکستان میں اس وقت شدید ناانصافی, محرومی اور عدم مساوات کے عالم میں بائیں بازو کے کارکنان کو غیر معمولی ریاست جبر کا سامنا ہے, جبکہ برازیل میں کرونا وبا کے دوران بولسنارو کی رجعتی سرکار نے لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں پسماندہ علاقوں میں کثیر تعداد وائرس کا شکار ہوئی اور لقمۂ اجل بنی.

درحقیقت کرونا وبا نے سرمایہ دارانہ نظام کی متروکیت کو بالکل واضح کردیا ہے. اور یہ کوئی حادثہ نہیں کہ ہم نے اپنی عالمی تناظر کی بحث کا نام “ایک دہکتی دنیا” رکھا ہے. آج کروڑوں لوگ نظام پر سوال اُٹھا رہے ہیں اور حل کی طرف دیکھ رہے ہیں جو صرف اور صرف مارکسزم کے نظریات دے سکتے ہیں.

دنیا بھر کے محنت کشو، عالمی مارکسی یونیورسٹی کیلیے ایک ہوجاؤ!

ہمارے عالمی سکول کو دنیا کے ہر کونے سے پزیرائی ملی ہے، ہمیں ہندوستان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، روس اور افریقہ (خاص کر نائجیریا اور جنوبی افریقہ) سے مثبت ردِعمل ملا ہے اور مشرقِ وسطیٰ اور لاطینی امریکہ سے بھی سینکڑوں لوگوں نے داخلہ لیا ہے۔ اسی طرح چین، تائیوان، سنگاپور، جاپان، فلپائن اور دیگر کئی ممالک سے لوگ ہمارے ساتھ ہوں گے۔

یہ سکول منظم ٹراٹسکائٹ تحریک کی ماضی قریب کی سرگرمیوں میں سب سے بڑی سرگرمی ہے۔ یہ ثبوت ہے کہ مارکسزم اور بالشوازم کی حقیقی روایات اور نظریات آج ہر طرف اُبھر رہے ہیں۔ اور یہ ایک نہایت حوصلہ افزاء شگون ہے کہ دنیا بھر کے نوجوان اور محنت کش بحران زدہ سرمایہ داری کے جبر اور استحصال کے خلاف چپ سادھنے والے نہیں ہیں۔ وہ آج اپنے آپ کو، دنیا کو بدل دینے والے نظریات سے مُسلح کررہے ہیں۔

ابھی بھی وقت ہے، اگر آپ نے داخلہ نہیں لیا تو داخلہ لیں اور دنیا کے سب سے بڑے عالمی مارکسی سکول کا حصہ بنیں! سکول کا شیڈول دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.