progressiveyouth.net
نظم: محاصرہ - Progressive Youth Alliance
احمد فراز کی دسویں برسی کے موقع پر ہم اپنے قارئین کیلئے ان کی مشہور نظم محاصرہ شائع کر رہے ہیں۔ محاصرہ مرے غنیم نے مجھ کو پیام بھیجا ہے کہ حلقہ زن ہیں مرے گرد لشکری اس کے فصیل شہر کے ہر برج ہر منارے پر کماں بہ دست ستادہ ہیں عسکری اس کے