progressiveyouth.net
اداریہ: بول کہ لب آزاد ہیں تیرے! - Progressive Youth Alliance
عالمی سطح پر تیز ترین تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جو اس کرۂ ارض پر رہنے والے تمام افراد کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب کر رہی ہیں۔ دنیا بھر کی معیشت اس وقت شدید بحرانوں کا شکار ہے اور ترقی یافتہ سرمایہ دارانہ ممالک میں بھی مہنگائی اور بیروزگاری آسمان کو چھو رہی ہے۔