راولپنڈی: ’پروگریسو یوتھ مشاعرہ‘ کا انعقاد

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، راولپنڈی|

5 مئی 2019ء بروز اتوار راولپنڈی ای لائبریری (e-library) نوازشریف پارک میں پروگریسیو یوتھ الائنس کے زیر اہتمام ایک مشاعرہ منعقد ہوا۔ مشاعرے کی صدارت معروف شاعر مظہر حسین سید نے کی اور مہمان خصوصی ادیب و شاعر روش ندیم تھے۔

مشاعرے کے آغاز میں پروگریسو یوتھ ا لائنس کا مختصر تعارف، پی وائی اے کے کے مرکزی چیئرمین عمر ریاض نے پیش کیا۔ اس کے بعدآدم پال نے ”ادب اور سماج“ کے موضوع پر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ انسانی تاریخ میں سماجی تبدیلیوں اور تعمیر و ترقی میں ادب کا کلیدی کردار رہا ہے۔ اس کے بعد مشاعرے کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جس کی نظامت پروگریسویوتھ الائنس کے نوجوان شاعر اسامہ جمیل نے کی۔ مشاعرے میں تقریباً اسی سے زیادہ لوگ موجود تھے اور ہال سامعین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
مشاعرے میں شریک جن شعرا نے اپنا کلام پیش کیا ان میں روش ندیم، مظہر حسین سید، عبدلقادر تاباں، راشد عباسی، تصور حسین تصور، فیصل ساغر، شکور احسن، شہزاد حسن، شعیب کیانی، حسن ظہیر داجہ، لقمان رحمانی، علی عنقا،عون مجتبیٰ، مرزوق افضل، فقیہ حیدر، سید سارق، حمزہ رسول، وقار احمد اور فراز شامل تھے۔تمام شعراء کے کلام کو خوب سراہا گیا اور سامعین کی تعداد آخر تک کم نہیں ہوئی۔

مشاعرے کے مہمان خصوصی روش ندیم نے ادب میں ترقی پسند رحجان کی تاریخ اور اس کے سماجی تبدیلی پر اثرات کا جائزہ لیا اور اپنا کلام بھی پیش کیا۔

آخر میں صدر محفل مشاعرہ مظہر حسین سیّد نے تما مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ پروگریسویو تھ الائنس جب سے بنایا گیا ہے اس پلیٹ فارم نے سیاسی جہدوجہد کے ساتھ ساتھ بے شمار ادبی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا ہے اور ترقی پسند ادب کو فروغ دیا ہے۔ مشاعرے کے ہال کے باہر بک سٹال لگایا گیا تھا جس میں 600 کی سیل ہوئی اور چندہ باکس میں 500 روپے چندہ جمع ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.