لاہور: انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے پرچوں کی ناقص چیکنگ کے خلاف طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ

lahore-student-protest-against-intermediate-part-one-results

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، لاہور|
انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے پرچوں کی ناقص چیکنگ کے خلاف جمعرات کے روز لاہور کے مختلف کالجز کے طلبہ نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی طلبہ نے بورڈ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور سڑک ٹریفک کے لئے بلاک کر دی۔ طلبہ کا احتجاج قریباً دو گھنٹے تک جاری رہا۔

lahore-student-protest-against-intermediate-part-one-results-01طلبہ کا کہنا تھا کہ بورڈ انتظامیہ ان کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے اور ان مستقبل کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ طلبہ کا مطالبہ تھا کہ نتائج کو منسوخ کیا جائے اور پرچوں کی ری مارکنگ کی جائے۔ احتجاج میں موجود پروگریسو یوتھ الائنس کے کارکنوں سے بات کرتے ہوئے ایک طالبعلم کا کہنا تھا کہ سخت محنت کے باوجود جب رزلٹ آیا تو انتہائی کم نمبر دئیے گئے ہیں اور اکثریت طلبہ کے ساتھ ایسا ہوا ہے جو کہ صاف ظاہر کرتا ہے کہ پرچوں کی چیکنگ انتہائی ناقص انداز میں کی گئی ہے جس کے باعث وہ احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوئے ہیں اور ان کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ احتجاج میں موجود طلبہ انتہائی غصے میں تھے اور بورڈ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس زیادتی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے اور احتجاجوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.