ڈیرہ غازی خان: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے ناقص رزلٹ کیخلاف احتجاج

dg-khan-student-protest-against-discrepencies-in-intermediate-part-one-examination-1

|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس، ڈی جی خان|
انٹرمیڈیٹ کے پارٹ ون کے نتائج میں بڑے پیمانے پر غلط چیکنگ اور مارکنگ سے طلبہ کی بڑی اکثریت متاثر ہوئی ہے۔ طلبہ غلط مارکنگ کے خلاف پنجاب بھر میں سراپا احتجاج ہیں اور اسے طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ گردان رہے ہیں۔ طلبہ نے خود رو طریقے سے مختلف شہروں میں احتجاج منظم کیے ہیں اور ان احتجاجوں میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

dg-khan-student-protest-against-discrepencies-in-intermediate-part-one-examination-7ڈی جی خان میں بھی بورڈ کی عمارت کے سامنے احتجاج کیا گیا جس میں طلبہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔ جہاں پنجاب کے دیگر شہروں میں ہونے والے احتجاجوں میں PYAنے طلبہ کے ساتھ یکجہتی کی ویسے ہی ڈی جی خان میں بھی PYA کے کارکنان طلبہ کے ساتھ موجود رہے اور واضح نقطہ نظر پر مبنی بینرز کے ساتھ احتجاج میں مداخلت کی۔PYA نے واضح موقف رکھا کہ یہ کوئی پرنٹنگ کی غلطی یا کسی ایک پیپر چیکر کی کوتاہی نہیں بلکہ مختلف بورڈز میں ایک ہی عمل کے ہونے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ حکومت کی پالیسی ہے کہ کم سے کم طلبہ کو پاس کیا جائے۔ یہ عمل ایک طرف تو بورڈز کی آمدنیوں میں اضافے کا باعث ہے اور دوسری طرف حکومت کی تعلیم کی کھوکھلی پالیسیوں پر پردہ ڈالنے کا عمل بھی ہے تاکہ کم سے کم طلبہ پاس ہو کر آگے آئیں۔

یہ ریاست کی نااہلی ہے کہ انٹرمیڈیٹ پاس کرنے والے طلبہ کے لئے آگے تعلیم جاری رکھنے کے مواقعے اور ادارے نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اور ڈگریوں کے مکمل ہو جانے کے بعد طلبہ کو دینے کے لیے نوکریاں سرے سے ناپید ہیں۔PYA نے طلبہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا اور طلبہ کو پی وائی اے کے پلیٹ فارم پر منظم ہونے اور اس میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.